حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ساوہ میں حوزہ علمیہ خواہران کی استاد مدرسہ علمیہ مدرسہ علمیہ الہیہ ساوہ کی استاد محترمہ سمیہ رضاپوریان نے ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: مسلمان خواتین کو اپنی اسلامی شناخت پر قائم رہتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کو اپنا نمونہ بنانا چاہیے اور معنوی و سماجی ترقی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی اور امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی زوجہ ہونے کے ناطے اسلام میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ ان کی زندگی نہ صرف عبادت و بندگی کا اعلیٰ نمونہ ہے بلکہ سیاسی و سماجی میدانوں میں ان کی جدوجہد بھی مثالی ہے۔احچظ
انہوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی خصوصیات آر صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: آپ نے خالص عبادت اور خدا سے مضبوط تعلق کے ذریعے روحانی بلندی حاصل کی، حق و انصاف کے دفاع میں بے مثال شجاعت اور استقامت کا مظاہرہ کیا، بطور ماں اور زوجہ، آپ نے گھریلو زندگی کا بہترین نمونہ پیش کیا، سماجی اور سیاسی میدان میں مظلوموں کے حقوق کے لیے آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ: "مسلم خواتین کو چاہیے کہ وہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی سے سبق حاصل کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف اپنے ایمان کو مضبوط کریں بلکہ معاشرتی چیلنجز کا بھی کھل کر سامنا کریں۔"
انہوں نے موجودہ دور کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ثقافت کے اثرات کے مقابلے میں خواتین کو اپنی اسلامی اقدار کا تحفظ کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے انہوں نے چند اہم نکات پر روشنی ڈالی:
1. قرآن اور دعا کے ذریعے ایمان کو تقویت دیں۔
2. اولاد کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔
3. سماجی و ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کریں۔
4. اسلامی اقدار کا دفاع کرتے ہوئے ہر قسم کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کریں۔
آخر میں انہوں نے خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا: "مسلمان خواتین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پر چل کر اپنے اعلیٰ اسلامی مقام کو پہچانیں اور حق و انصاف کے دفاع میں ہمیشہ ثابت قدم رہیں۔"
آپ کا تبصرہ